پشاور میں دہشتگرد حملے کی دھمکیوں کے بعد شہر میں سکیورٹی الرٹ
تازہ ترین : 1

پشاور میں دہشتگرد حملے کی دھمکیوں کے بعد شہر میں سکیورٹی الرٹ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء)پشاور میں دہشتگرد کاروائیوں کی دھمکیوں کے بعد شہر میں سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے فون کالز ٹریس کی ہیں۔ جن میں اتوار کے روز پشاور کے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی باتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اطلاعات موصول ہونے کے بعد کینٹ اور اندرون شہر سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔ چرچز، جامع مساجد، تجارتی مراکز اور دیگر حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ کینٹ ایریا میں قائم ناکوں پر نگرانی بھی سخت کردی گئِی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/01/2014 - 15:53:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں