پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہونگے،استثنیٰ مل جائیگا،احمد رضا قصوری

اتوار 5 جنوری 2014 15:53

پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہونگے،استثنیٰ مل جائیگا،احمد رضا قصوری

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کل ہو گی،خصوصی عدالت نے انہیں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے، مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کہتے ہیں،سابق صدر بیمار ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔صدر پرویز مشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کیس کی سماعت کل خصوصی عدالت میں ہو گی۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کی گرفتاری کے احکامات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔عدالت نے انہیں ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چھ جنوری کو آئندہ سماعت پر اس معاملے کو دوبارہ سنے گی۔مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ سابق صدر بیمار ہیں وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ، عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیر کو خصوصی عدالت میں پیش کریں۔انہیں امید ہے عدالت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دیدے گی۔

پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہونگے،استثنیٰ مل جائیگا،احمد رضا قصوری

متعلقہ عنوان :