چارسدہ میں کھیلتے ہوئے دوستوں میں لڑائی ہو گئی ،نو سالہ لڑکے نے دس سالہ ذیشان ..
تازہ ترین : 1

چارسدہ میں کھیلتے ہوئے دوستوں میں لڑائی ہو گئی ،نو سالہ لڑکے نے دس سالہ ذیشان کو قتل کر دیا ،مقتول کے چچا نورالامین کی مدعیت میں تھانہ عمرزئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا

چار سدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) چارسدہ میں کھیلتے ہوئے دوستوں میں لڑائی ہو گئی ، نو سالہ جواد نے فائرنگ کر کے دس سالہ ذیشان کو قتل کر دیا۔چار سدہ کے علاقے شیر پاوٴ کے رہائشی مشتاق کا نو سالہ بیٹا گھر کے قریب دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا جس کے دوران اس کی دس سالہ ذیشان سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر جواد اپنے گھر سے والد کا پستول لے آیا اور فائرنگ کر کے ذیشان کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد نو سالہ جواد موقع سے فرار ہو گیا مقتول کے چچا نورالامین کی مدعیت میں تھانہ عمرزئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا

وقت اشاعت : 05/01/2014 - 14:02:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں