اسرائیلی فوج کا بس میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 4فلسطینیوں کو گرفتارکر نے کا دعویٰ ،محروسین میں یوسف سلامہ، دو سگے بھائی شحادہ اور حمدی التعامری اور ایک دوسرا شہری شامل

اتوار 5 جنوری 2014 13:11

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) اسرائیلی فوج نے بس میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 4فلسطینیوں کو گرفتارکر نے کا دعویٰ کیا ہے اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی سے متعلق خفیہ ادارے شاباک نے بیت لحم میں ایک خفیہ کارروائی میں تحریک جہاد اسلامی سے تعلق رکھنے والے چار افراد کوحراست میں لیا محروسین میں یوسف سلامہ، دو سگے بھائی شحادہ اور حمدی التعامری اور ایک دوسرا شہری شامل ہیں۔

ریڈیو رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کیل اور کانٹوں کی مدد سے دیسی ساختہ بم تیار کرکے مقبوضہ فلسطین کے 1948 کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سامی الھریمی کے ذریعے تل ابیب کی ایک مسافر بس میں پہنچایا تھا، جسے موبائل ڈیوائس کے ذریعے تباہ کرنا تھا تاہم پولیس اور تفتیشی اداروں نے کارروائی بروقت ناکام بنا کریہودیوں کی جانیں بچالی تھیں۔

(جاری ہے)

صہیونی میڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ سامی الھریمی نامی ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ تل ابیب سمیت اسرائیل کے زیرتسلط دوسرے شہروں میں بھی بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کروہاں سے بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا پولیس نے کارروائی میں تعاون کرنے والے مزید دس افراد کو حراست میں بھی لیا ۔دس روز قبل تل ابیب کے ایک بس اسٹیشن پرمقامی مسافر بس میں ایک خفیہ بیگ ملنے پر بس ڈرائیور نے سواریاں فوری طورپر نیچے اتار دیں تھیں اور مشکوک بیگ کے باریمیں پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس نے بیگ قبضے میں لے کر کھولا تو اس میں دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :