بیروت دھماکے کسی مسلمان گروپ یا طبقے کے مفاد میں نہیں ،حماس اور فلسطینی اتحاد کی بیروت دھماکوں کی مذمت ، دشمن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لبنان کی سلامتی کی متمنی ہیں ، حماس رہنما کا بیان

اتوار 5 جنوری 2014 13:11

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) حماس اور لبنان میں مقیم فلسطینی تنظیموں کے کل جماعتی اتحاد نے بیروت کے جنوب میں الضاحیہ کے مقام پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت دھماکے کسی مسلمان گروپ یا طبقے کے مفاد میں نہیں ۔اتوار کو لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت کے جنوب میں الضاحیہ کے مقام پر دھماکے قابل مذمت اقدام ہے۔

حماس اس مجرمانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیروت دھماکے کسی مسلمان گروپ یا طبقے کے مفاد میں نہیں ہیں۔ یہ دھماکے کرنے والے اسرائیلی دشمن کے دوست اور اس کے مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں۔ حماس رہنما نے کہاکہ دشمن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لبنان کی سلامتی کی متمنی ہیں۔

(جاری ہے)

علی برکہ نے لبنان میں موجود تمام قومی دھاروں پر زور دیا کہ وہ دشمن کی چالوں سے باخبر رہیں اور فرقہ واریت کے بجائے قومی وحدت اور اتحاد کی رسی مضبوطی سے تھام کر دشمن کی ناپاک دشمن کی مذموم چالیں ناکام بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی بیروت میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی تھی جس میں بے گناہ شہری شہید کیے گئے ہیں ادھر بیروت میں فلسطینی کل جماعتی اتحاد نے بھی بیروت دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی واردات قرار دیا ہے۔ اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دشمن لبنان کی وحدت اور اس کی خود مختاری کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ایسے میں لبنانی عوام اور یہاں پر موجود تمام فلسطینی دھڑوں کوبھی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے دشمن کی چالوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :