برطانیہ میں سیلاب کی صورتحال نے تباہی کا 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ،برطانیہ ، شدید موسلادھار بارشوں کے بعد موسم کے سرد ترین ہونے کا امکان

اتوار 5 جنوری 2014 13:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) برطانیہ میں سیلاب کی صورتحال نے تباہی کا 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ماحولیاتی ادارے نے جنوبی اور مغربی انگلینڈ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ویلز کے ایک قصبے میں طاقتور لہروں اور طوفانی ہواؤں نے ساحلی دیوار کو توڑ دیا جس کے بعد ساحل کنارے آباد تقریباً 100 افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا برطانوی ماحولیاتی ادارے نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور سیلاب کی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ۔

سسیکس کاؤنٹی کے ساحل پر پہاڑی کا ایک بڑا ٹکڑا گر کر سمندر میں جاگرا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ بھر میں شدید موسلادھار بارشوں کے بعد موسم کے سرد ترین ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :