بھارت کی نئی کرپشن مخالف سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کا رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان ، ہم زیادہ سے زیادہ ریاستوں اور زیادہ سے زیادہ نشستوں پر انتخابات لڑیں گے ، پارٹی کے رہنما بھوشن کی گفتگو

اتوار 5 جنوری 2014 13:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) بھارت کی نئی کرپشن مخالف جماعت عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔جماعت کے سینئر رہنما پراشانت بھوشن نے دو روزہ اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس کے بعد اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام انتخابات کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں جو مئی میں ہونے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سال قبل ہی وجود میں آنے والی پارٹی کے رہنما بھوشن کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ سے زیادہ ریاستوں اور زیادہ سے زیادہ نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ایماندار امیدواروں کی تلاش میں ہے۔خیال رہے کہ یہ پارٹی گزشتہ سال دسمبر حیران کن طور پر دارالحکومت نئی دہلی کے انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی۔عام آدمی پارٹی نے گزشتہ ماہ دہلی کے انتخابات کے دوران دہلی کی 70 میں سے 28 نشستیں جیتی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :