امریکی ائیرفورس کے پائیلٹوں نے بالٹک ریاستوں کے علاقائی حدود کی فضائی گشت شروع کر دیا،بالٹک ریاستوں کے فضائی گشت میں امریکی ایف سولہ طیاروں نے حصہ لیا،نیٹو کے کئی ممالک نے فضائی گشت میں شرکت کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ، لیتھوانیا کے وزیر دفاع کا بیان

اتوار 5 جنوری 2014 13:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) امریکی ائیرفورس کے پائیلٹوں نے بالٹک ریاستوں کے علاقائی حدود کی فضائی گشت شروع کر دیا۔لیتھوانیا کے وزیر دفاع جوزاس علیکاس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایئرفورس کے پائلٹوں نے چوتھی مرتبہ بالٹک ریاستوں کا فضائی گشت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیٹو کے کئی ممالک نے فضائی گشت میں شرکت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اٹلی اور ہنگری نے بھی مشن میں شرکت کا فیصلہ کیا ۔ بالٹک ریاستوں لیتھوانیا،لیتویا اور ایستونیا کے پاس اس مقصد کیلئے کویٴی فوجی سازوسامان موجود نہیں۔2014 سے نیٹو کے رکن ممالک بالٹک ریاستوں کے فضائی حدودکی نگرانی کررہے ہیں۔ بالٹک ریاستوں کے فضائی گشت میں امریکی ایف سولہ طیاروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :