قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل ..
تازہ ترین : 1

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا اطلاعات ونشریات کی ذیلی کمیٹی پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے بارے میں تمام امور کا تفصیلی جائزہ لے گی ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس منگل کو کنونیئر عارفہ خالد پرویز کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں دن دس بجے ہوگا ۔ اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کا بھی جائزہ لیاجائیگا اجلاس کے دوران پیمرا کی کارکردگی اس کے کام کی بہتری ‘ مستقبل کے منصوبے سمیت دیگر امور پر غور کیاجائیگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/01/2014 - 13:04:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں