قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا اہم اجلاس (کل) پیر کو ہوگا، وزارت پورٹس اینڈ شپنگ اور ماتحت اداروں کے کام اور کارکردگی بارے بریفنگ دی جائیگی

اتوار 5 جنوری 2014 13:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ کا اہم اجلاس (کل) پیر کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر9 میں چیئرمین غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت پورٹس اینڈ شپنگ اور اس کے ماتحت اداروں کے کام اور کارکردگی کے بارے میں کمیٹی کے اراکین کو بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :