قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس 8جنوری کو ہوگا، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز افغانستان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دینگے

اتوار 5 جنوری 2014 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس 8جنوری کو ہوگا جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز افغانستان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دینگے ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں 10 بجے سے 3 بجے تک ہوگا اجلاس کے دو سیشن ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پہلے سیشن میں افغانستان پرماہرین کے پینل کے ساتھ کمیٹی کے ممبران کا تبادلہ خیال ہوگا ، دوسرے سیشن میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کمیٹی اراکین کو افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس صدارت چیئرمین کمیٹی سردار اویس احمدخان لغاری کریں گے۔