مینز ہاکی ورلڈ لیگ 10 جنوری سے بھارت میں شروع ہو گی،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 17 جنوری جبکہ فائنل 18 جنوری کو کھیلا جائے گا

اتوار 5 جنوری 2014 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) مینز ہاکی ورلڈ لیگ 10 جنوری سے بھارت میں شروع ہو گی۔ 18 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں انگلینڈ، جرمنی، بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم اور ہالینڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں ہر ٹیم تین گروپ میچز کھیلے گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 17 جنوری جبکہ فائنل 18 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :