پاکستان سافٹ بال فیڈریشن رواں سال ساؤتھ ایشین ویمن کپ کی میزبانی کرے گی، ایونٹ ..
تازہ ترین : 1

پاکستان سافٹ بال فیڈریشن رواں سال ساؤتھ ایشین ویمن کپ کی میزبانی کرے گی، ایونٹ رواں سال ستمبر میں کراچی میں ہوگا ،بھارت ‘ ایران اور عراق کی ٹیمیں حصہ لیں گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن رواں سال ساؤتھ ایشین ویمن کپ کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے ہیڈ کوچ آصف عظیم کے مطابق ایونٹ رواں سال ستمبر میں کراچی میں ہوگا اور ایونٹ میں بھارت ‘ ایران اور عراق کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دریں اثناء رواں سال اپریل میں قومی انڈر 19 مردوں کی ٹیم تھائی لینڈ میں چھٹی ایشیئن مینز جونیئر چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سافٹ بال کا کھیل بالخصوص نوجوانوں میں کافی مقبول ہو چکا ہے اور فیڈریشن قومی ایونٹس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی کھلاڑیوں کو بھیجے گا۔

وقت اشاعت : 05/01/2014 - 12:59:02

اپنی رائے کا اظہار کریں