ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا، پاکستان ..
تازہ ترین : 1

ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا، پاکستان اور ویتنام کی ٹیموں کے درمیان ٹائی 14 سے 16 فروری تک ویتنام میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام آئندہ برس ویتنام کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور ویتنام کی ٹیموں کے درمیان ٹائی 14 سے 16 فروری تک ویتنام میں کھیلی جائے گی۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹیم کا چناؤ ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی ٹرائل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ۔

سینیٹر سید دلاور عباس سلیکشن کمیٹی کے سربراہ تھے جبکہ دیگر اراکین میں نادر ممتاز، محمد عارف قریشی، مصحف ضیاء اور خلیل چغتائی شامل تھے۔ اعلان کردہ ٹیم میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان، یاسر خان اور محمد عابد شامل ہیں۔ عثمان اعجاز اور احمد چوہدری سٹینڈ بائی ہوں گے۔ محمد خالد کو ٹیم کا نان پلیئنگ کیپٹن مقرر کیا گیا ۔

وقت اشاعت : 05/01/2014 - 12:57:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں