پشاور، ہشتنگری میں نجی بینک سے2افراد کی نعشیں برآمد، قتل ہونے والے بینک منیجر ..
تازہ ترین : 1

پشاور، ہشتنگری میں نجی بینک سے2افراد کی نعشیں برآمد، قتل ہونے والے بینک منیجر اور سیکورٹی گارڈ ہیں۔ اپ ڈیٹ

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء)پشاور کے علاقے ہشتنگری کے نجی بنک سے دو افراد کی لاشیں برآمد ۔پولیس کے مطابق ہشتنگری کے علاقے میں نجی بنک سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ہوگئی ہے قتل ہونے والوں میں بنک منیجر فرید اور سیکورٹی گارڈ غنی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق بنک کے تالے خود کھولے گئے ہیں۔ قتل ہونے والوں کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتے ۔پولیس کے مطابق صورتحال تحقیقات کرنے کے بعد واضح ہوجائے گی، پولیس جائے وقعہ سے شواہد اکھٹے کررہی ہے ، پولیس نے بنک کے عملے کو بھی طلب کرلیا، پولیس کے مطابق دونوں کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/01/2014 - 12:47:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں