سندھ میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن پولنگ اسکیم کا اعلان نہ کر سکا
اتوار 5 جنوری 2014 12:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کی بلدیاتی انتخاب کی پولنگ اسکیم کا اعلان نہیں کرسکا ہے، اندرون سندھ کے 2 اضلاع کی انتظامیہ نے پولنگ اسکیم کی تفصیلات صوبائی الیکشن کمیشن کو بھجوائی ہیں جبکہ دیگر اضلاع کے ضلعی ریٹرننگ افسران نے کالعدم حلقہ بندیوں ا ور انتخابی قوانین کی وجہ سے پولنگ اسکیم نہیں بھجوائی ہے الیکشن سے 15روز قبل پولنگ اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کرنا لازمی ہوتا ہے۔
تاہم نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی قوانین کی تشکیل نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخاب کی پولنگ اسکیم کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کی جاچکی ہے، ہفتہ کو کراچی سمیت دیگر اضلاع میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا، اتوار کو اسکروٹنی کا آخری دن ہے، ریٹرننگ افسران کے مطابق18جنوری کو الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے لیکن الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام اخلاقی جرات نہ ہونے کے باعث انتخابی شیڈول کوموخر نہیں کررہے اور انتخابی افسران کو مجبور کررہے ہیں کہ کالعدم حلقہ بندیوں اور قوانین پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگیاں منظور یا مسترد کی جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.