کراچی سے کشمور تک تمام زبانیں بولنے والے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، الطاف حسین
تازہ ترین : 1

کراچی سے کشمور تک تمام زبانیں بولنے والے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور تک تمام زبانیں بولنے والے حق پرست عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔کراچی میں اتوار کے روز جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سندھ دشمنوں کے ایجنٹ عناصر ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں لیکن عوام ایسے عناصر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور انھیں بار بار مسترد کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک تمام زبانیں بولنے والے حق پرست عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور جو عناصر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کے لیے اشتعال انگیزی کر رہے ہیں وہ سندھ اور اس کے عوام کے دوست نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 22:13:37

اپنی رائے کا اظہار کریں