نیٹو کنٹینرز گم ہونے کی اطلاعات جلد عوام کے سامنے آجائیں گی، کامران مائیکل
تازہ ترین : 1

نیٹو کنٹینرز گم ہونے کی اطلاعات جلد عوام کے سامنے آجائیں گی، کامران مائیکل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء)وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت میں پورٹ سے نیٹو کنٹینرز گم ہونے کی اطلاعات ڈیٹا بیس کے ذریعے جلد عوام کے سامنے آجائیں گی۔وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پورٹ سے چیزیں غائب ہونے پر مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے، پورٹ آپریشنل ہے، اب تک 222 بحری جہاز لنگرانداز ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غوث علی شاہ کی جگہ صوبائی صدارت کی ذمے داری پارٹی کارکنوں میں سے کوئی سنبھالے گا۔

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 19:46:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں