پی آئی اے کی لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ ، پرواز آذربائیجان میں اتار لی گئی

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پی آئی اے کی لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ پرواز آذر بائیجان میں اتار لی گئی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز سیون زیرو ٹو لندن سے اسلام آباد آرہی تھی کہ باون سالہ شان گلزار کو دل کا دورہ پڑگیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر طیارے کو آذر بائیجان میں اتارا گیا۔مسافر کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پرواز کو دوبارہ اسلام آباد کے لیے روانہ کردیا گیا۔ ہنگامی صورت حال کے باعث پرواز سیون ایٹ فائیو ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :