انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رانا مسعود اختر نے گیارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔ جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے استغاثہ کے گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔ اے ٹی سی کے جج چوہدری حبیب الرحمان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ابھی تک کسی جج کو تعینات نہیں کیا جاسکا ۔