سابق صدر پرویز مشرف کے پھر خون کے نئے نمونے معائنے کیلئے لیب بھجوا دیئے گئے

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے پھر خون کے نئے نمونے معائنے کیلئے لیب بھجوا دیئے گئے، میڈیکل بورڈ چھ جنوری کو عدالت میں رپورٹ پیش کرے گا، پرویز مشرف سے ملاقات کی تاحال کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے سات رکنی میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ پرویز مشرف کی حالت خطرے سے باہر ہے، گزشتہ روز میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اسٹنٹ ڈالنے یا بائی پاس کرنیاور علاج کیلئے دبئی یا برطانیہ بھیجنے پر بھی غور کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی ٹیم نے بیرون ملک ڈاکٹروں سے بھی رابطے کئے، سابق صدر کے پہلے دن لئے جانے والے خون کے نمونوں کی رپورٹ بھی آگئی ہے، مشرف کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں سے امور طے ہونے پر عدالت کو سابق صدر کی صحت کے بارے میں آگاہ کرکے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی جائیگی۔سابق صدر کے بیرون ملک جانے کی ضرورت کے پیش نظر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے وزارت داخلہ حکومتی فیصلے کی روشنی میں لائحہ عمل مرتب کرے۔

متعلقہ عنوان :