بھکر ، بس کی ٹکر سے 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
تازہ ترین : 1

بھکر ، بس کی ٹکر سے 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی

بھکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)بھکر میں بس کی ٹکر سے 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد جاں بحق اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں پولیس کے مطابق حادثہ سرائے مہاجر کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بس سمیت فرار ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی شخص ہسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں غلام مصطفی،اسکے دو بیٹے فرحان علی،رحمان علی اور قریبی رشتہ دار محمد انیس شامل ہیں حادثے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیااور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 15:40:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں