اورکزئی ایجنسی ، مدرسے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:37

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) اورکزئی ایجنسی کے ایک مدرسے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق مشٹی میلہ کے مدرسہ صدیقہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس میں مدرسے کے مہتمم کا بھائی امین جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو کوہاٹ سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ، ریموٹ کنٹرول بم جمعے کی نماز کے دوران نصب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :