آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:32

مظفر آباد /گلگت /کوئٹہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، گیس کی قلت کے باعث لکڑی کی مانگ میں اضافہ کے باعث قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے غذر ،دیامر اور ہنزہ نگر میں وقفے وقفے سے برف باری جاری رہی جس کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں استور سمیت علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے نلوں میں پانی بھی جم گیا مالاکنڈڈویژن کے بالائی علاقوں میں گہرے اور میدانی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہے جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں چمن ،زیارت، پشین ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی،محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں جاری سردی کی شدت میں کمی اورپنجاب کے میدانی علاقوں سمیت سکھر اور پشاور ڈویژن میں دھند بڑھنے کا امکا ن ہے۔

متعلقہ عنوان :