پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نیلم کااجلاس، ملازمین کے مسائل ومطالبات پرتفصیلی غور وخوض

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:03

مظفرآباد/نیلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع نیلم کااجلاس زیرصدارت راجہ سجاد حیدرمنعقدہ ہوااجلاس میں تنظیمی امورکے علاوہ ملازمین کے مسائل ،ومطالبات پرتفصیلی غور وخوض کیاگیااورضلعی افسران سے مطالبہ کیاگیاکہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے فیصلہ کے مطابق محکمہ صحت عامہ میں کوالیفائیڈ سٹاف کوفوری طورپر خالی ہونیوالی اسامیوں کے خلاف ایڈجسٹمنٹ کیاجائے تاکہ ملازمین دلجمعی سے کام کرسکیں ، کوالیفائیڈ سٹاف کی ایڈجسٹمنٹ سے محکمہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی ، براہ راست تقرریاں نہ کی جائیں ، ٹیکنیکل شعبہ میں میں اس سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور محکمہ کے ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مرکزی رہنماء زبیدہ اسلم ، فریدعالم ، خواجہ عبدالرشید اورخواجہ عبدالحمید نے بھی خطاب کیا ۔