تحصیلدار میرپور چودھری راسب کے والد انتقال کر گئے، آبائی گاؤں میں سپرد خاک
تازہ ترین : 1

تحصیلدار میرپور چودھری راسب کے والد انتقال کر گئے، آبائی گاؤں میں سپرد خاک

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) تحصیلدار میرپور چوہدری راسب کے والد چوہدری رحمت علی انتقال کر گئے ،چکسواری آبائی گاؤں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خا ک کردیئے گئے ۔مرحوم چوہدری رحمت علی نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی ، موت کی خبر نے علاقہ کے اندر ماحول کو سوگوار کر دیا۔ نماز جنازہ میں میرپور بھمبر کوٹلی کے ضلعی آفیسران ،سیاسی سماجی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندگان اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

نمازجنازہ میں سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار،سائیں ذولفقار،اعجاز رضا، سابق مشیر حکومت چوہدری شعبان ،مرکزی رہنما ن لیگ چوہدری ناصر،صوفی یعقوب گجر ،ضلعی آفیسران ڈپٹی کمشنر چوہدری طارق ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری امجد ،اسسٹنٹ کمشنر بحالیات چوہدری محمد اشرف ، افسر مال قیصر اورنگزیب،نائب تحصیلدار چوہدری مہربان ،گرداور لطیف مغل ،گرداور پرویز ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری فرید انور ایڈووکیٹ، چوہدری اشرف ایاز ایڈووکیٹ ، صدر ڈسٹرکٹ بار سردار اعجاز نذیر ،سابق صدر بار چوہدری انور ایڈووکیٹ ،سابق صدر بارکامران طارق ایڈووکیٹ،چوہدری وحید ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد اسلم ایڈمن آفیسر MUSTیونیورسٹی میرپور،سنیئر نائب صدر AKNSچوہدری خالد ،سابق فنانس سیکرٹری کشمیر پریس کلب میرپورسجاد قیوم خانپوری ،طفیر بابا ،حافظ اشرف ،دانش قیوم چوہدری ، انجمن پٹواریاں کے رہنماووں شوکت پٹواری ،سعید پٹواری ،مظہر پٹواری ،چوہدری نصیر پٹواری ،محکمہ مال کے آفیسران و ملازمین ،چوہدری طارق ،لیاقت عباسی ،بنارس صدیقی ،محمد عرفان ،چوہدری شفیق ،DSP ٹریفک پولیس چوہدری مظہر ،SHOچوہدری شہزاد ،SHOچوہدری مہربان ،SHOچوہدری عمران،ادارہ ترقیات کے آفیسر چوہدری شوکت,میونسپل کارپوریشن کے آفیسران چوہدری اشفاق نور ، کے ڈی چوہدری ،چوہدری کرامت ، نائب صدر انجمن تاجراں چوہدری منور ،چوہدری صدیق صدر میاں محمد بخش سوسائٹی ،سیاسی سماجی شخصیات چوہدری قربان ،چوہدری رمضان بھڑکیں ، چوہدری خورشید F2،چوہدری حاکم دین صابری ،چوہدری ریاست خانپور ودیگر شریک ہیں۔

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 15:03:02

اپنی رائے کا اظہار کریں