آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید (کل) 2 روزہ دورہ پرکوٹلی پہنچیں گے

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید (کل) 2 روزہ دورہ پرکوٹلی پہنچیں گے

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید (کل) 5جنوری کو 2 روزہ دورہ پرکوٹلی پہنچیں گے وزیراعظم درس شریف گلہارحاضری دینے کے بعد4بجے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے نومنتخب عہدیداروں سے پریس کلب میں حلف لینے کے بعدشام کوپی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس کاافتتاح کرینگے اور رات کوساردہ ریسٹ ہاؤس وفود سے ملیں گے۔

وزیراعظم (کل)6جنوری سوموارکودن ساڑھے دس بجے ڈھنگروٹ کے مقام پرآبپاشی کے منصوبہ کاافتتاح کرینگے اوردن11بجے تھلہیرپل کاافتتاح کرنے کے بعدکوٹلی تاسرساوہ 25کروڑ کی لاگت کے پختگی وکشادگی سڑک کے منصوبے کاسنگ بنیادرکھنے کے بعدبلوچ کے لیے روانہ ہوجائینگے دورہ کے دوران سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین، وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی،وزیرخوراک جاویدبڈھانوی،وزیرماحولیات شازیہ اکبر،مشیرحکومت وانچارج امورحلقہ 1محمدالیاس چوہدری ایڈووکیٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 15:02:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں