ارجنٹینا میں بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئیں

ہفتہ 4 جنوری 2014 14:58

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) ارجنٹینا میں بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئیں، حکومت نے بجلی متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے دارلحکومت بیونس آئرس میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے جہاں رہائشی علاقوں میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وہاں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں اور چھوٹے تاجروں کو مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔عوام کے اشتعال کے پیش نظر حکومت نے بجلی متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے چھوٹے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :