عوام کی خوشحالی کے بغیر معاشرے میں مطلوبہ تبدیلی نہیں آئے گی‘ پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ
ہفتہ 4 جنوری 2014 14:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے بغیر معاشرے میں مطلوبہ تبدیلی نہیں آئے گی، بلدیاتی اداروں سے براہ راست عام آدمی کا اس کی دہلیز پر ریلیف ملے گا اور گلی محلے کے ترقیاتی کام انجام پائیں گے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے قابل ترین نمائندوں کو نامزد کیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت کیخلاف سڑکوں پرآنے سے صاف انکار کردیا ہے،ناکامی کے بعد کنٹینر برانڈانقلاب بھی اپنے انجام کوپہنچ گیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے انکار نے اپوزیشن کوراہ فراراختیار کرنے پرمجبورکردیا۔اگراپوزیشن کاشوق پوراہوگیا ہو تو سڑکوں سے اٹھ کرواپس پارلیمنٹ میں آجائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے دس سال میں جوکچھ بویاتھاوہ انہیں اپنے ہاتھوں سے کاٹناپڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے تعمیر و ترقیاتی کے منصوبے دیگر صوبو ں کے لئے مثال ہیں۔ میٹر وبس سروس کو جنگلہ بس کہنے والے عوام کو بتائیں کہ دیگر ملکوں کے وزرائے اعلیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کے کیوں معترف ہیں، پوری دنیا مسلم لیگ ن کی قیادت کو سراہ رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.