اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 4 جنوری 2014 14:14

اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے روات کے قریب سے پولیس نے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، انوارالحق اور صداقت خان نامی ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے جن میں پندرہ دستی بم ،2 کلو گرام بارود،4 فیوز،1 بیٹری اور 2 ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جڑواں شہروں میں دہشتگردی کی کارروائی میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :