میں ڈاکیا ہوں، طالبان کیلیے پیغام لےجاؤں اور جواب لاؤنگا، سمیع الحق

ہفتہ 4 جنوری 2014 13:11

میں ڈاکیا ہوں، طالبان کیلیے پیغام لےجاؤں اور جواب لاؤنگا، سمیع الحق

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈرون حملے روکنے کی ضمانت نہیں دیتے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ طالبان اپنے ہتھیار رکھ دیں اور جنگ بند کر دیں۔یہ تو مضحکہ خیز بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک ڈاکیاہوں، طالبان کیلیے پیغام لے جاؤں گا اور جواب لے آؤں گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ ٹاسک تو اس کو دیا جاتا ہے جس کے ہاتھ میں کچھ دیا جائے کہ اختیار تمہارے یہ ہیں اس حد تک جاسکتے ہو اور اس سے زیادہ نہیں دے سکتے۔ انھوں نے کہا کہ وہ قوم سے کہتے ہیں کہ وہ ان سے زیادہ توقعات نہ رکھے، وہ ایک ڈاکیا ہیں، ان تک پیغام پہنچائیں گے اور ان کی جانب جو بھی جواب آئے گا اسے حکومت تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :