کمبوڈیا ، مظاہرین اور پولیس کے در میان جھڑپیں ، تین افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 4 جنوری 2014 13:04

پنوم پن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) کمبوڈیا میں مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسپیشل فورس کی طرف سے کی جانے والی کارروائی میں 15 بدھ بھکشوو سمیت کم ازکم 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے قریب واقع ایک فیکٹری سے کم از کم دس افراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

حزب مخالف کی جماعت نوتھ رومڈیول نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکار شدید غصے میں دکھائی دیتے تھے۔ ”میں جب وہاں پہنچا تو دیکھا کہ وہ (اہلکار) ہم پر شدید برہم تھے۔ ایک نوجوان جو وہاں کھڑا صرف دیکھ رہا تھا سکیورٹی اہلکاروں نے اسے چھڑیوں سے مارا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ وہ نہ تو مسلح تھا اور نہ ہی اس نے پتھراؤکیا یہ سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے ہوا تاہم نیم فوجی یونٹ کے کمانڈر چاپ سو پورن نے بتایا کہ فوجیوں نے صرف اس وقت جوابی کارروائی کی جب مظاہرین نے ان پر پتھر پھینکے۔ کمبوڈیا میں گارمنٹس فیکٹریوں کے مزدوروں کی اکثریت اپنے اجرات میں اضافے کے لیے سراپا احتجاج اور ہڑتال پر ہے۔

متعلقہ عنوان :