اداکاری کے میدان میں نہ آتی تو پھر میں ڈاکٹر یا ڈریس ڈیزائنر ہوتی ‘ صبا قمر
تازہ ترین : 1

اداکاری کے میدان میں نہ آتی تو پھر میں ڈاکٹر یا ڈریس ڈیزائنر ہوتی ‘ صبا قمر

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ یکسانیت کے کردار ادا کرتے ہوئے اداکاروں پر مخصوص کردار کا لیبل لگ جاتا ہے اور اس سے بچنے کیلئے میں مثبت اور منفی کردار ادا کرتی ہوں ، ذاتی طور پر مجھے منفی کردار زیادہ اچھے لگتے ہیں کیونکہ اس میں اداکاری کرنے کا مارجن زیادہ ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر میزبانی کرنا زیادہ مشکل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلعت حسین میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور گلوکاروں میں بھارتی گلوکار کیشور کمار کی گائیگی سے میں متاثر ہوں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکاری کے میدان میں نہ آتی تو پھر میں ڈاکٹر یا ڈریس ڈیزائنر ہوتی ۔

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 12:58:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں