اسرائیلی میڈیا اور عسکری حلقوں میں حماس کے درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل ایک بار پھرموضوع بحث

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:57

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) اسرائیلی میڈیا اور عسکری حلقوں نے ایک مرتبہ پھر حماس کے درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کو موضوع بحث بنا لیا۔ صہیونی عسکری اور میڈیا کے حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے 2012ء کے دوران تباہ ہونیوالے میزائلوں کے ذخیرہ دوبارہ پورا کرلیا ہے۔

ان میں m75 راکٹ بھی شامل ہیں جو براہ راست اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے ایک فوجی عہدیدارکے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2012ء کے دوران ایک ہفتے تک جاری رہنے والی لڑائی میں اسرائیل نے بمباری کرکے حماس کے اسلحہ اور میزائلوں کے بھاری ذخیرے کو تباہ کردیا تھا لیکن حماس نے ڈیرھ سال کے عرصے کے اندر یہ کمی پھرپوری کرلی ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے حال ہی میں M75 راکٹون کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ آخری میزائل تجربہ گزشتہ جمعرات کو سمندر میں کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کو اس تجرباتی حملے کے بارے میں مکمل معلومات ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :