بھارتی کرکٹ بورڈ نے للت مودی کو راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر بننے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے سابق آئی پی ایل چیئرمین للیت مودی کو راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر بننے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

(جاری ہے)

للت مودی نے 19 دسمبر کو راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسپورٹس ایکٹ 2005ء کے تحت حصہ لیا تھا اور ان کا دھڑا اس وقت مودی کی انتخابات میں فتح کی توقع کر رہا ہے جب عدالت آئندہ ہفتے نتائج کا اعلان کریگی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ للت مودی کا راجستھان کرکٹ سے منسلک ہونا بھارتی کرکٹ بورڈ کے امیج کو متاثر کریگا۔سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت 6 جنوری کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :