جنوبی افریقہ جاری دورے میں بھارت کو خوش کرنے میں لگا رہا، جیفری بائیکاٹ

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:55

ڈربن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مبصر جیفری بائیکاٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقا نے موجودہ دورے میں بھارت کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ حکام چاہتے تھے کہ بھارتی بورڈ کی ناراضی ختم ہوجائے جو دورے کیلئے بہت مشکل سے راضی ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز کیلیے بہت آسان وکٹیں بنائی گئیں تاکہ ان پر پروٹیز فاسٹ بولرز کی قوت آدھی رہ جائے مہمان بیٹسمین آسانی سے رنز اسکور کرسکیں۔

جیف بائیکاٹ جو اب مستقل طور پر جنوبی افریقہ میں مقیم ہیں نے کہا کہ ہوم ٹیم کو یہ سیریز 2-0 سے جیتا چاہیے تھی تاہم اس نے بمشکل دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کی۔انہوں نے کہاکہ اگر میں گریم اسمتھ کی جگہ جنوبی افریقہ کا کپتان ہوتا تو ایسی آسان وکٹیں بنانے کے ذمہ دار گراؤنڈز مین اور کیوریٹرز کا گلا گھونٹ دیتا۔

متعلقہ عنوان :