بنگلہ دیش میں امن و امان کی خراب صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ..
تازہ ترین : 1

بنگلہ دیش میں امن و امان کی خراب صورتحال بہتر نہ ہوئی تو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،سری لنکا

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) سری لنکا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں امن و امان کی خراب صورتحال بہتر نہ ہوئی تو وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔سری لنکا کے سیکریٹری نشانتھا راناٹنگا نے کولمبو میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر اے سی سی کسی دوسرے مقام پر ایونٹ کا انعقاد کرانا چاہے تو ہم میزبانی کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس مختصر نوٹس پر ایسے ایونٹ کرانے کے لیے میدان اور دوسرا انفرا سٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔

اگر ہمیں کہا گیا تو ہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی بھی کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ اکتوبر سے پرتشدد واقعات نے 140 جانیں لے لیں۔حزب اختلاف کی جماعتیں ملک بھر میں الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اس کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 12:53:34

اپنی رائے کا اظہار کریں