نئے کرکٹ کوچ کی تقرری کا اختیار نہیں، ڈیو واٹمور پاکستان سری لنکا سیریز کے بعد کوچ نہیں رہیں گے ، نجم سیٹھی

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے کرکٹ کوچ کی تقرری کا اختیار نہیں، ڈیو واٹمور پاکستان سری لنکا سیریز کے بعد کوچ نہیں رہیں گے۔ اختیار نہ ہونے کی وجہ سے نئے کوچ کی تلاش کا نہیں سوچا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ اختیارات نہ ہونے کے سبب سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر نہیں کر پا رہا، سلیکٹرز کے معاہدوں کی تجدید بھی ہر ماہ ہو رہی ہے، بولنگ کوچ محمد اکرم کے معاہدے کی بھی ہر ماہ تجدید کی جاتی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ رواں ماہ متوقع ہے، امید ہے فیصلہ میرے حق میں ہوگا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں مجھے کپتان کی تقرری سے نہیں روکا گیا، مصباح الحق کو 2015ء کے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کیا۔