دی امیزنگ سپائیڈر مین 2 کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا
تازہ ترین : 1

دی امیزنگ سپائیڈر مین 2 کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)ہالی وڈ کی نئی ایکشن فلم دی امیزنگ سپائیڈر مین 2 کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔نئے ٹیزر ٹریلر میں نیویارک کا ٹائم سکوائر دکھایا گیا ہے جہاں فلم کے ولن کو تباہی پھیلانے سے روکنے کے لیے سپائیڈر مین زمین پر پہنچتا ہے۔ مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والے اس سیکوئل میں اینڈریو گارفیلڈ بحیثیت سپائیڈر مین اور ایما سٹون بحیثیت گیون اسٹیسی اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ کولمبیا پکچرز کے تحت فلم رواں سال 2 مئی کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/01/2014 - 12:52:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں