ہاررفلم پیرانارمل ایکٹویٹی دی مارکڈ ونزکانیاٹیزرجاری کردیا گیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) باکس آفس پر اپنے پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے حصے سے تہلکہ مچادینے والی ہارر فلم پیرا نارمل ایکٹویٹی سلسلے کی نئی فلم پیرا نارم ایکٹویٹی:دی مارکڈ ونز کا نیاٹیزرمنظر عام پر آگیا ۔

(جاری ہے)

فلم میں رات کے اندھیرے میں گھر میں ہونے والی عجیب و غریب حرکات اور ڈراوٴنی شکلات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھاتے ڈراوٴنے مناظر شائقین کو خوف سے آنکھیں بندکر دینے پر مجبور کردیں گے۔

رائٹر و ہدایتکار کرسٹوفر لانڈن کی اس ہارر فلم میں رچرڈ کابرل،کارلوس پراٹس،ایڈی جے فرنانڈس،جارج ڈیاز،مولی افراہیم ،فرینک سلیناز اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اورن پیلی اورجیسن بلم کی پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر پر مبنی فلم سینما گھروں کی زینت بن گئی ۔

متعلقہ عنوان :