ابوظبی ٹیسٹ، چوتھے روزسری لنکا کی بیٹنگ جاری

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:04

ابوظبی ٹیسٹ، چوتھے روزسری لنکا کی بیٹنگ جاری

ابوطبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے، مہمان ٹیم نے گذشتہ روز کے اسکور 186 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ میچ کے تیسرے دن کھیل پر زیادہ تر سری لنکا کا غلبہ رہا لیکن دن کے آخری سیشن میں گرین کیپس نے یکایک تین وکٹ لے کر مہمان ٹیم کو پچھلے قدموں پر دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

البتہ سری لنکا نے نسبتاً بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 186رنز اسکور کرلیے تاہم پاکستان کی میچ پر سبقت برقرار ہے۔ اس طرح مہمان ٹیم سات رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس کی مزید چھ وکٹیں باقی ہیں تاہم اس کے اہم بیٹسمین پویلین لوٹ چکے ہیں،ٹیم کو محفوظ مقام تک لے جانے کی تمام تر ذمہ داری کپتان اینجلو میتھیوز اور وکٹ پر موجود دنیش چندی مل پر آپڑی ہے۔ میتھیوز نے پہلی اننگز میں بھی 91رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قیادت کا حق ادا کیا تھا۔ میچ کے چوتھے روز تازہ پاکستانی بولرز کے چیلنج کا سامنا ان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ جادوگر اسپنر سعید اجمل نے اب تک خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :