ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی کا امکان

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں جاری سردی کی شدت میں آج سے کمی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں سمیت سکھر اور پشاور ڈویژن میں دھند بڑھنے کا امکا ن ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم مالاکنڈ،ہزارہ ،راول پنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چندایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز استور ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 13ریکارڈکیاگیا جبکہ پاراچنار، قلات اور ہنزہ میں منفی09رہا۔