این اے 200 : الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف علی گوہر کی درخواست مسترد

جمعہ 3 جنوری 2014 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کے علی گوہر کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے امیدوار علی گوہر کی کامیابی کو آزاد امیدوار خالد لوند نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کررکھا ہے۔جس پر الیکشن ٹریبونل نے این اے 200 کے 59 پولنگ اسٹیشنوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دے رکھا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف رکن اسمبلی علی گوہر نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :