قوم پرست جماعت عوامی تحریک کا 6 جنوری کو ہڑتال کا اعلان

جمعہ 3 جنوری 2014 23:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) سیاسی جماعتوں نے سندھ میں الگ صوبہ بنانے کی شدید مخالفت کی ہے، عوامی تحریک نے 6 جنوری کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔قوم پرست جماعت عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے اردو بولنے والوں کے لیے الگ صوبے کے مطالبے پرسخت ردعمل ظاہر کیا ۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الطاف حسین سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے الطاف حسین کے بیان کو غیر آئینی قرار دیا۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ ملک توڑنے نہیں جوڑنے کی بات ہونی چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ اس بیان سے جناح پور کے پرانے مطالبے نے پھر سر اٹھا لیا ہے۔ الطاف حسین کے بیان پر ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی جماعتیں سندھ کی تقسیم کی مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :