بلدیاتی انتخابات چنددنوں کیلئے ملتوی کردیے جائیں تو اعتراض نہیں، فاروق ستار

جمعہ 3 جنوری 2014 22:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا التواچند دنوں کیلئے ناگزیر ہے توکردیاجائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں حیدرآبادکے باغ مصطفی گراوٴنڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ اگر تیکینکی اعتبار سے انتخابات کا انعقادممکن نہیں ہوا تو الیکشن کمیشن نئے شیڈول کا اعلان کرے،انتخابات کا التواچند دنوں کے لئے ناگزیر ہے توکردیاجائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے میں کارکن بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔ جلسے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے علاوہ اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستار، ناصر جمال، خالد سلطان،نبیل گبول سمیت دیگر نے شرکت کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصارکا کہنا تھا کہ حیدرآباد الطاف حسین کا شہر ہے، شہری پتنگ کو ووٹ ڈالنے کیلئے بے تاب ہیں،بلدیاتی انتخابات میں سندھ بھر سے ایم کیوایم کے نمائندے کامیاب ہوں گے۔