ٹوئیٹس کو احمقانہ کہنے والے پارلیمنٹ میں میری آمد کا انتظار کریں، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 3 جنوری 2014 22:02

ٹوئیٹس کو احمقانہ کہنے والے پارلیمنٹ میں میری آمد کا انتظار کریں، بلاول ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نئے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میرے ٹوئیٹس کو احمقانہ کہنے والے پارلیمنٹ میں میری آمد کا انتظار کریں، وہ دیکھیں گے کہ میں کیا کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹر پیغام میں سندھی میں کہا ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں،یہ سندھ کا مشہور نعرہ ہے جو سب سے پہلے انگریزوں کے زمانے میں ہوش محمد شیدی نے لگایا تھا اور اس کا مطلب ہے کہ ”مرجائیں گے لیکن سندھ نہیں دیں گے“۔

پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر میری باتیں بری لگتی ہیں تومیرے پارلیمنٹ تک پہنچنے کا انتظار کیجئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو میری باتیں احمقانہ لگتی ہیں تو انتظار کیجئے، دیکھئے گا کہ پارلیمنٹ میں پہنچ کر کیا کرتا ہوں۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری پر مضحکہ خیز بیان جاری کیا تھا جس پر انہیں بعض سیاسی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔