سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دینگے ، نہ کوئی مطالبہ کرے، شرجیل میمن

جمعہ 3 جنوری 2014 20:18

سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دینگے ، نہ کوئی مطالبہ کرے، شرجیل میمن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کا ایک ٹکڑا بھی کسی کو نہیں دیں گے اور نہ کوئی ایسا مطالبہ کرے۔ حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے منعقدہ جلسے سے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عام لوگوں میں کوئی تفریق نہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ حکومت میں شامل ہونے کے لیے یہ باتیں کی جارہی ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ متحدہ کے گورنر 11سال سے عہدے پر ہیں، ملکوں کے لیے لسانیت کی باتیں اچھی نہیں، یہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر سے دھیان ہٹانے کی سازش لگ رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرنا ہے تو گورنر ایم کیو ایم کا ہے ان سے مطالبہ کریں،جلسوں میں لسانی باتیں اور تفریق پیدا کرنا مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے ہر شہری علاقے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، یہ سب جانتے ہیں کہ غنڈہ گردی کون کرتا ہے، حکومت میں آنے کے لیے یہ مطالبے کیے جارہے ہیں، ان مطالبات کے پیچھے کوئی اور پس منظر ہے۔

وزیراطلاعات سندھ کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حالات خراب کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، سندھ کے مستقل باشندے کبھی بھی آپس میں نہیں لڑیں گے، یہ سب جانتے ہیں کہ غنڈہ گردی کون کرتا ہے، کراچی سمیت سندھ کے ہر شہری علاقے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ایم کیو ایم حکومت میں ہوتی ہے تو مسائل نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :