الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں،ان کی باتوں پر برا نہ منایا جائے:خورشید شاہ

جمعہ 3 جنوری 2014 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں، وہ کبھی کسی پر اور کبھی کسی پر برس پڑتے ہیں، الطاف حسین آج سندھ پربرس پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی باتوں کا برا نہ منایا جائے۔