یونین کونسل 16سے (ن) لیگ کے نامزد پینل کے تمام امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی ..
تازہ ترین : 1

یونین کونسل 16سے (ن) لیگ کے نامزد پینل کے تمام امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء)یونین کونسل 16سے مسلم لیگ (ن ) کے سارے پینل کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 16لکھن سے تشکیل دیئے گئے مسلم لیگ (ن)کے پینل کے تمام نامزد امیدوار کے کاغذات نامزدگی حتمی سکروٹنی کے بعد درست قرار دیے گئے ہیں اور متفقہ پینل کے تمام امیدواروں کو الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے ۔

یہ اعلان ریٹرننگ آفیسر سید عباس رضا گیلانی نے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی حتمی جانچ پڑتال کے بعد کیا۔یونین کونسل 16سے تشکیل شدہ مسلم لیگ (ن) کے پینل کے ذریعے چیرمین حاجی چوہدری صفدر حسین ،وائس چیئرمین ملک یاسر عرفات ،جنرل کونسلر صلاح الدین خان ،لیبر کونسلر شیخ اسلم ،یوتھ کونسلر اسد مرتضی ،جنرل کونسلر راجہ ظفر ،ظفر جاوید منہاس ،سردار نعیم ،چوہدری جاوید ،محمد اکثیر محمد جہانگیر اور قدیر اختر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملنے پر پینل کے سربراہ امیدوار چیئرمین حاجی چوہدری صفدر اور امیدوار وائس چیئرمین ملک یاسر عرفات نے پینل کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پینل کے تمام امیدوار یونین کونسل کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور کامیاب ہونے کے بعد یونین کونسل 16کو مثالی یونین کونسل بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/01/2014 - 17:29:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں