مجھ سمیت کوئی بھی ’’یوتھ لون اسکیم‘‘ کا قرضہ میرٹ سے ہٹ کر نہیں دلاسکتا، وزیراعظم

جمعہ 3 جنوری 2014 16:35

مجھ سمیت کوئی بھی ’’یوتھ لون اسکیم‘‘ کا قرضہ میرٹ سے ہٹ کر نہیں دلاسکتا، ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے شروع کی گئی قرضہ اسکیم کے ایک سال بعد اچھے نتائج نظر آئیں گے اور یقین ہے نوجوان قرضہ لے کرپوری محنت سے کام کریں گے اور نیک نیتی سے اسے واپس کریں گے ۔وزیراعظم قرضہ اسکیم کے حوالے سے حیدرآباد ميں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے قرضہ لینے والے لوگ موجود ہیں، آج تک صرف بڑے بڑے لوگوں کو قرضے دیئے گئے اور غریبوں کو کسی نے پوچھا بھی نہیں، ملک کے 60فیصد نوجوانوں کو دینے کو20لاکھ روپے بھی نہیں جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرضہ منظور یا نامنظور کرتے وقت درخواستوں کے ساتھ وجوہات بھی لکھی جانی چاہئیں تاکہ شفافیت اور میرٹ یقینی بنایا جاسکے، مجھ سمیت کوئی بھی میرٹ سے ہٹ کر کسی کو قرضہ نہیں دلا سکتا، اگر کسی سے ناانصافی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسکیم کی بعض شرائط پر عمل مشکل ہو رہا ہے لیکن شرائط پریشان کرنے کے لئے نہیں آسانیوں کے لئے ہیں، یقین ہے نوجوان قرضہ لے کرپوری محنت سے کام کریں گے اور نیک نیتی سے قرضہ واپس کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں اور ملک کی باگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھ میں آنی ہے، میں نے اپنی انتخابی مہم میں قرضہ اسکیم کا ذکر کیا اور اقتدار میں آ کراس اسکیم پر بہت محنت کی گئی، ایک سال بعد قرضہ اسکیم کے اچھے نتائج نظر آئیں گے اور ملک کی جی ڈی پی گروتھ بڑھے گی جس سے خوشحالی آئے گی۔کراچی سرکل ریلوے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کی اس حوالے سے جاپانی سفیر سے بات ہوئی اور کراچی سرکلرمنصوبے پرجاپان تعاون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :